وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے فون پر تبادلہ خیال، سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

IMG 20260828 224012


اسلام آباد — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور وہاں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔
نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے فون کرکے اظہار یکجہتی اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے امداد کی فراخدلانہ پیشکش کے لیے خاص طور پر ممنونیت کا اظہار کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متاثرہ علاقوں میں ابتدائی ریسکیو اور امدادی کاموں کی صورتحال، متاثرین کی فوری طبی امداد، اور طویل مدتی بحالی کی سمت تعاون کے امکانات پر بھی بات کی

متعلقہ پوسٹ