
(24 نیوز)ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے دشمنوں کے لیے کئی ’’سرپرائزز‘‘ موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی ان سرپرائزز کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، تاہم دفاعی صنعتوں میں جاری کام، ایرانی علم و صلاحیت اور ایرانی نوجوان اچھے سرپرائزز سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو بالخصوص دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر ایران کے ان سرپرائزز سے آگاہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا
رپورٹس کے مطابق جنگ کو شروع ہوئے 6 ماہ گزر گئے، اس دوران تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے پاس میزائلوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جن کی تیاری مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

