ڈیفنس میں بااثر خاتون کا تشدد، کراچی پولیس کا شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم

defensephadda11787941906 0


کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ڈیفنس کے علاقے میں 2 فیملیز کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے جھگڑے کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے مبینہ مس کنڈکٹ کے حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے مذکورہ معاملے سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر ملوث افراد کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری شفاف ، غیر جانبدار اور میرٹ پر مکمل کر کے مقررہ مدت میں رپورٹ پیش کی جائے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ