وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں مریضوں کے لیے ’’اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز اسکینر‘‘ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو معروف چینی کمپنی علی بابا کے ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں جدید مصنوعی ذہانت سے لیس طبی سکینر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اے آئی پاورڈ کنٹراسٹ سی ٹی اسکین سے دو منٹ میں دس بیماریوں کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی بیماری کی اسکریننگ، تشخیص، علاج اور مینجمنٹ کے عمل میں معاون ثابت ہوگی۔ اے آئی پاورڈ اسکینر کے ذریعے مختلف اقسام کے مہلک کینسر کی بروقت اسکریننگ اور نشاندہی بھی ممکن ہوگی، جن میں لبلبے، جگر، معدے، غذائی نالی اور بڑی آنت کے کینسر شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ صحت کو اس کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری کا حکم دے دیا۔

