راولپنڈی میں بارش کی صورتحال وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

uzma bukhari1768815026 0



لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ  ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے، بارش تھمنے کے فوراً بعد پانی کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راولپنڈی میں واسا سمیت دیگر اداروں کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، اگلے چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے پانی کلیئر ہو جائے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ