سابق وزیراعلیٰ کی بھتیجی سےمتعلق افسوسناک خبر !  خاندان میں سوگ

news 1788258708 3876



news 1788258708 3876

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی بھتیجی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابینرجی کی 31 سالہ بھتیجی کی پھندا لگی لاش بربُھم میں بھتیجی ہی کے گھرسے ملی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ان کے گھر کی دوسری منزل کے ایک کمرے کو یکم ستمبر کی دوپہر دریافت کی گئی۔

یہ خاتون ممتا بینر جی کے ایک کزن بھائی کی بیٹی تھیں۔

رپورٹس میں خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور خاندان کے اراکین کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے 90 فیصد سے زائد میزائل بدستور محفوظ اور موجود ہونے کا انکشاف

خاندان نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں بھرتیوں کے حوالے سے کرپشن کے مبینہ الزامات پر بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر خاتون کی ملازمت بھی ختم ہوگئی تھی۔

خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہے، جس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ یہ خودکشی ہے یا نہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ