پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، ہماری ثقافت و روایات ملتی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات حکومت کی سطح سے بڑھ کر عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔
ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے ہماری ثقافت ہماری روایات پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں سے ازبکستان اور پاکستان کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک خطے میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ہمارے ملک کے دروازے پڑوسی ممالک کے لیے کھولے ہیں، ہم اپنی نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیم کے موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے ملک کے نوجوان مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی کے تحفظ کے لیے جامع پلان تیار کیے گے ہیں، ہم خطے میں ترقی اور خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔
ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوستی اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط بنانےکے لیے ائرلائن اور دیگر روٹس پر کاوشیں جاری ہیں، پاکستان کے شہریوں کےلیےلاہور اور کراچی سے ائیر لائن سروس جاری ہے، جس سے پاکستان کے عوام کو بردار ملک ازبکستان سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات حکومت سے بڑھ کر عوام تک منتقل ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ازبکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے اور ہم ازبکستان کی حکومت اور عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت، تجارت اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہوجائیں گے ہم مل کر کام کریں گے، اس پر مسرت موقع پر ازبکستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہماری دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
Source link

