واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم سے اب پاس ورڈز میں تبدیل

57f403ffac94cf024fe6939a01390c16 L


واٹس ایپ کی جانب صارفین کے اکاؤنٹس کو ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم سے تحفظ فراہم کرنے کے سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس وقت روایتی 6 ہندسوں پر مشتمل پن کو ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اسے اب پاس ورڈز سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یہ نیا سسٹم زیادہ بہتر ہے کیونکہ پاس ورڈز حروف اور نمبروں پر مشتمل ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی اکاؤنٹ کو ہیکنگ سے مضبوط تحفظ کے لیے کی جا رہی ہے۔

اگر آپ پہلے ہی ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو اکاؤنٹ کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو آپ پاس ورڈ سے اسے اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس تبدیلی کو بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپشن ابھی دستیاب نہ ہو مگر چند ہفتوں میں آپ اسے استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا پاس ورڈ فیچر اس پلیٹ فارم کے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم کا ہی حصہ ہے۔

اس سے قبل صارفین کو 6 ہندوں کی پن بنانا ہوتی تھی مگر اب پن کو پاس ورڈ سے اپ گریڈ کیا جاسکے گا تاکہ زیادہ مضبوط تحفظ مل سکے۔

جب بھی یہ فیچر دستیاب ہوگا تو آپ اسے آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔

اس کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں اکاؤنٹس کے اندر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پر کلک کرنا ہوگا۔

وہاں آپ کو نیا پاس ورڈ آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ کو ایک پاس ورڈ تیار کرنا ہوگا جبکہ آپ ریکوری ای میل بھی ایڈ کرسکیں گے۔

ایک پاس ورڈ کم از کم 8 حروف پر مشتمل ہوگا جس میں کم از کم ایک حرف یا ایک نمبر شامل کرنا ہوگا جبکہ اسپیشل کریکٹر بھی ایڈ کرسکیں گے مگر یہ لازمی نہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ