وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی

4a3fc7e24f953d872b4c2b570632c24d L


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔ یہ بورڈ تجارت کے فروغ کے حوالےسے سے روڈ میپ ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالےسے حکمت عملی ترتیب دے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے، مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔

یہ بورڈ تجارت کے فروغ کے حوالےسے سے روڈ میپ ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالےسے حکمت عملی ترتیب دے گا۔

وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے اور مختلف ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت کی۔

ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل، پری ارآئیول کلیئرنس اور بین الاقوامی تجارت میں جھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی شمولیت سے متعلق ہوں گے۔

وزیراعظم نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور کو آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بریفننگ میں کہا گیا کہ جاری اصلاحات کے تحت پورٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے، جسکے بعد بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جہازوں کی آمد سے قبل گڈز ڈیکلریشن جمع کرانے کی سہولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، مشیر وزیراعظم برائے صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 

 


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ