پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی مبینہ منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی مگر دانیال ظفر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دانیال ظفر اور نور فاطمہ کے مبینہ رشتے سے متعلق مختلف تفصیلات اور سوشل میڈیا شواہد شیئر کیے جانے کے بعد منگنی کی قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا۔
دانیال ظفر کی مبینہ منگنی کی خبر پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار کو اب خود اس کا اعلان کر دینا چاہیے جبکہ ایک مداح نے مذاقاً کہا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا‘۔
واضح رہے کہ دانیال ظفر یا نور فاطمہ کی جانب سے منگنی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے فی الحال اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

