خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہو گی: ایران

news 1788764644 4979



news 1788764644 4979

( ویب ڈیسک ) ایرانی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ کر دی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات 64 سال سے زائد عرصے پر محیط ہیں، جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی عوام اس وقت امریکی جارحیت کے خلاف دفاع میں مصروف ہیں، خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہو گی، آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیوں میں کسی بھی ملک کی شرکت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خودمختار ملک کو امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہئے، امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اس کی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی PTI کی بہنوں کیخلاف کیسز!  تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے سے قبل آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی، امریکا کی جارحیت کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی کا نظام متاثر ہوا اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکا دنیا کے سامنے اپنے ہی پیدا کردہ خلل کو ایران کے نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی شروع کی گئی جنگ کی وجہ ایران کے طرزِ عمل کو قرار دینا چاہتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صرف ایران کو خطے میں افراتفری کا ذمہ دار قرار دینا سراسر مضحکہ خیز ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ