فضیلہ قاضی نے خود سے منسوب زیرِ گردش بیان کو جعلی قرار دے دیا

فضیلہ قاضی.webp


فضیلہ قاضی نے خود سے منسوب زیرِ گردش بیان کو جعلی قرار دے دیا

میرے نام سے جھوٹی پوسٹس گردش کر رہی ہیں، فضیلہ قاضی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے گردش کرنے والے ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب کی جانے والی پوسٹس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں بعض غیر مستند پیجز نے میرے نام اور تصویر کے ساتھ غلط مواد شیئر کیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ جھوٹی پوسٹس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں اگر مذکورہ پوسٹس فوری طور پر حذف نہ کی گئیں تو متعلقہ پیجز کو قانونی نوٹس جاری کیا جائے گا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی اپیل کی کہ میرے نام سے منسوب کسی بھی بیان پر فوری یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا پر موجود ہر بات سچ نہیں ہوتی اور صارفین کو غیر مصدقہ مواد کو فلٹر کرنا سیکھنا چاہیے۔

فضیلہ قاضی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی زیرِ گردش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا اور صارفین سے ایسے غیر مستند پیجز کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
1613724 9191096 115 updates

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بھی واضح کیا کہ میں نے نہ تو زیرِ گردش پوسٹ میں موجود الفاظ لکھے اور نہ ہی کبھی ایسے الفاظ کہے ہیں لہٰذا صارفین اس پوسٹ کو نظر انداز کریں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ