ایرانی صدر کی برکس ممالک کے درمیان تجارت کیلئے قومی کرنسیوں کے استعمال کی تجویز 

news 1789141210 6745



news 1789141210 6745

(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے برکس ممالک کے درمیان تجارت کیلئے قومی کرنسیوں کے استعمال کی تجویز دیدی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئی دہلی میں برکس بزنس فورم کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت کیلئے قومی کرنسیوں کا استعمال کیا جائے،باہمی ادائیگیوں کیلئے ضروری مالیاتی نظام کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

 ایرانی صدر کے مطابق موجودہ عالمی مالیاتی نظام محدود تعداد میں کرنسیوں پر انحصار کرتا ہے اس وجہ سے سیاسی دباؤ کے مقابلے میں غیر محفوظ ہے۔ برکس ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو حقیقی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کے لیے نیو ڈیولپمنٹ بینک کو رکن ممالک میں بنیادی انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کی مالی معاونت کا مرکزی محرک بننا چاہیے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے مخصوص کریڈٹ لائنز، مقامی کرنسیوں میں فنانسنگ اور نجی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ضمانت فراہم کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:نویں جماعت کی پوزیشن ہولڈر طالبہ کو ’’سی ای او‘‘ بنا دیا گیا





Source link

متعلقہ پوسٹ