اسلام آباد — حکومتِ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کی ہے۔ سرکاری دستاویزات سے یہ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی گئی، جس سے عوام پر مجموعی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پیٹرولیم لیوی کی بھاری وصولی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ رقم قومی ترقی اور آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

