کراچی: غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار

copy of untitled design 11789200340 0



کراچی:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کوثر ٹاؤن ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر سے مالکان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو غیر ملکی بینک افسران ظاہر کر کے شہریوں سے رابطہ کرتے تھے اور ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سمیت حساس مالی معلومات حاصل کرتے تھے، حاصل کی گئی معلومات کو بعد ازاں فراڈ پر مبنی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

کارروائی کے دوران متعدد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز برآمد کیے گئے جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، گرفتار افراد میں کال سینٹر آپریٹرز اور ایجنٹس بھی شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے کراچی نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فراڈ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ مقدمہ نمبر 83/26 پیکا 2025 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ