انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

untitled design 2026 09 12t190610 4381789222130 0



قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ایک اضافی اسپنر کی ضرورت تھی۔

انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ پر کافی گاس موجود تھی، اسی وجہ سے ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور ایک آل راؤنڈر کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھنا ہوگا۔

رضا اللہ کی بیٹنگ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بھی ان کی اننگز کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رضا اللہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، صرف یہ سنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی اور پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جو روٹ نے 62 جبکہ جارڈن کاکس نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

ڈین لارنس کو تیسرے ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد عباس اور اولی رابنسن کو سیریز کے مشترکہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ