سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر 

news 1789202392 2785



news 1789202392 2785

( ویب ڈیسک )سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین کیلئے اہم خبر!
 اسی طرح کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 2، فیصل آباد سے 4، پشاور سے 4 جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فلائٹ شیڈول میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ