پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا

web pic 71789316765 0



پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا، لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین کے شہر ڈالی میں منعقدہ بین الاقوامی ٹرائیتھلون ایونٹ جیت کر پاکستان کو گولڈ میڈل دلوا دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے113 کلومیٹر کا ہاف آئرن مین بین الاقوامی مقابلہ 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کر کے اول پوزیشن اپنے نام کی۔

 لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے بین الاقوامی ٹرائیتھلون ایونٹ میں شامل مقامی جھیل میں تیراکی کا  1.9 کلومیٹر فاصلہ 40:57 منٹ 47 سیکنڈز میں طے کیا۔

وہ موٹر سائیکل پر 90 کلومیٹر کا دشوار گزار  سفر2 گھنٹے59 منٹ 08 سیکنڈز میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے ۔

21.1 کلومیٹر کی میراتھن  دوڑ میں لیفٹیننٹ شہزادہ اسد کا وقت 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈز رہا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ