پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ جاری

IMG 20260914 WA1662


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو دیے گئے احتجاج کی کال کے خلاف دائر کیس میں اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ عوامی راستوں کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ سرکاری مشینری اور وسائل کسی سیاسی جماعت کے احتجاج یا سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہوں۔
فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے، جبکہ حکومتی اور اپوزیشن دونوں جانب سے ردعمل متوقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ