
(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت آئے گی اور یکم نومبر کو جالندھر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے موہالی میں ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے لوگو اور شیڈول کی رونمائی پر کیا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 5 نومبر کو رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب اور سیکرٹری بھارتی ہاکی فیڈریشن بھولا ناتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جن میں پاکستان، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Mohali, Punjab: On the announcement of the formal schedule of the Men’s Asian Hockey Champion Trophy 2026 being hosted by the state, Chief Minister Bhagwant Mann says, "There will be three more matches. Japan, China, Korea, Pakistan, India and Malaysia will be playing. November 1… pic.twitter.com/PAZTuBbwpL
— IANS (@ians_india) September 14, 2026
بنگلادیش اور عمان کو کسی ٹیم کے نہ آنے کی صورت میں متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا موقف ہےکہ بھارت جاکر کھیلنے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہے، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے پر ہی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی؟

