اسلام آباد خودکش دھماکہ حملے کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں، تمام ملزمان گرفتار، فنڈنگ بھارت سے ہو رہی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی

IMG 20260207 WA1890


اسلام آباد (7 فروری 2026) – وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کے روز پیش آنے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ساری پلاننگ اور تربیت داعش خراسان نے افغانستان میں مکمل کی تھی۔ حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک افغان شہری ہے جو اب پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہے۔
وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر کام کیا اور واقعے سے منسلک تمام سہولت کاروں اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے دوران پشاور اور نوشہرہ میں آپریشنز کیے گئے جن میں ایک اہلکار شہید اور چند زخمی بھی ہوئے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کو ٹارگٹس فراہم کرتا ہے اور ان کی مالی معاونت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دہشت گردوں کو 500 ڈالر ملتے تھے، اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں۔ بھارت نے مئی کی "مارکہ حق” میں شکست کے بعد دہشت گردی کے لیے اپنا بجٹ تین گنا بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "دیگر ممالک کو جب درد ہوگا تو وہ بھی بھارت کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور ایک دن پوری دنیا بھارت سے سوال کرے گی۔” وزیر داخلہ نے زور دیا کہ پاکستان حالتِ جنگ میں ہے اور عوام سے کمیونٹی انٹیلی جنس میں تعاون کی اپیل کی۔
یہ حملہ اسلام آباد میں حالیہ برسوں کا سب سے بڑا دہشت گردانہ واقعہ تھا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ