کراچی، اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص شدید زخمی

gas leakej1789439022 0



کراچی:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں اکبری مسجد کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق آگ لگنے سے 45 سالہ نوید جھلس گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ بھڑکی جس کی زد میں آکر نوید بری طرح جھلس گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص تقریباً 80 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ