صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے آئندہ برس بسنت کے تہوار سے قبل ضروری حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وہ ہدایات کچھ یہ ہیں۔
لاہور میں 12، 13، 14 مارچ 2027 کو محفوظ بسنت منایا جائے گا۔
- مقررہ تواریخ سے قبل اور بعد ازاں پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔
- ان تاریخوں سے قبل اور بعد ازاں پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا جبکہ حکومتی اجازت سے قبل پتنگوں اور ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
- کسی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔
- چھتوں کی دیواریں اور گرِل کم از کم ساڑھے 3 فٹ بلند اور مضبوط ہونا لازم ہیں۔ پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والی چھتوں کے محفوظ ہونے کی ذمہ داری مالکان پر عائد ہو گی۔
- تہوار سے قبل اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں، منڈیر اور سیڑھیوں کی 31 دسمبر 2026 تک مرمت کروائیں
- سٹی ٹریفک پولیس لاہور بسنت سے قبل 20 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز مفت لگائے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
- مقررہ حد کے مطابق پتنگ و ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کے لیے رواں ماہ اجازت نامہ جاری کیے جائیں گے۔
- بسنت کے دوران پی ایچ اے شہر کے درختوں اور لیسکو کھمبوں و تاروں سے محفوظ انداز میں پتنگیں اتارنے اور تلف کرنے کا پابند ہو گا۔
- بسنت کے ایام میں عمارتوں کی لفٹس کے لیے سیفٹی سرٹیفکیٹ کا حصول لازم جبکہ چھت پر آتش گیر مواد رکھنے پر پابندی ہوگی۔
- تمام اجازت یافتہ مقامات پر ابتدائی طبی امداد کے سامان کی موجودگی لازم ہے۔
- پتنگ بازی کے موقعے پر بچوں کی حفاظت والدین، سرپرست اور منتظمین کی اولین ذمہ داری ہو گی۔
- منتظمین تمام ہدایات اور قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔
- اہل علاقہ اور عوام الناس کے لیے پریشانی، ہراسانی یا غیر مہذب رویے پر سخت پابندی عائد ہے۔
- شہری کسی بھی غیر محفوظ، غیر قانونی اور غیر مہذب سرگرمی کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دے سکیں گے۔

