امید ہے ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے: ٹرمپ

398506 563609799


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ قریب ہے۔

دوسری جانب ایک الگ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توقع ہے وہ اس تنازعے پر بات چیت کے لیے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر خلیجی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کا کوئی فوری اختتام نظر نہیں آ رہا۔

خبروں کی امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے بدھ کو رات گئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیویارک میں اگلے ہفتے خلیجی رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات میں توقع ہے کہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی کے لیے امریکی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ جوائن یہاں کریں۔

رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ خلیج تعاون کونسل کے ممالک

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں یا وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادھر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا: ’امید ہے کہ ہم جنگ کے اختتام کے قریب ہیں۔‘

انہوں نے اپنے گذشتہ بیانات کو دہراتے ہوئے ایران کے حوالے سے کہا کہ ’وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔‘

ٹرمپ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر یہ بھی کہا کہ ان کا ایران سے ’براہ راست‘ رابطہ ہوا ہے۔

ٹرمپ نے اس جنگ کے لیے بدلتے ہوئے اہداف اور ٹائم لائنز دی ہیں جو 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا اور تہران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور ان خلیجی ریاستوں پر حملے کیے تھے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں افراد جان سے جا چکے ہیں اور کروڑوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے کو اپنے جنگی مقاصد میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا یورینیم افزودگی کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ 

دوسری جانب ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ