کراچی؛ سگریٹ سپلائر سے لوٹ مار، مددگار 15 پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی

bike recover1789733192 0



ناظم آباد کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے سگریٹ کمپنی کے سپلائر سے اسلحے کے زور پر 2 موبائل فون، کمپنی کی ڈیوائس، 2 لاکھ روپے مالیت کی سگریٹ اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

مددگار 15 ناظم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے سپلائر کے حوالے کر دی۔

شہری کی جانب فوری طور پر واردات کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو کی گئی جس پر مددگار 15 ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے متاثرہ شہری سے معلومات حاصل کی۔

شہری نے مددگار 15 پولیس کو بتایا کہ اسکی چھینی گئی موٹر سائیکل کی ٹریکر لوکیشن معلوم ہو رہی ہے جس پر مددگار 15 ناظم آباد نے شہری کی بتائی گئی لوکیشن ناظم آباد گول مارکیٹ پر پہنچ کر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ موقع سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متاثرہ شہری نے بروقت کارروائی پر مدد گار 15 پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ