
( ویب ڈیسک ) برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق نا معلوم نوعیت کے ایک میزائل کے ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے مگر جہاز کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، ریاض میں الرٹ جاری
تاہم جہاز سے تیل کے رساؤ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ’ٹوگو کے پرچم والے ایک آئل ٹینکر‘ کو نشانہ بنایا ہے جو آبنائے ہرمز سے ’غیر قانونی طور پر‘ گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری جانب حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
سعودی شہر الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا،حملوں کا خطرہ ٹل جانے پر سعودی سول ڈیفنس نے الرٹ واپس لے لیا،اس سےپہلے جمعہ کے روز بھی جدہ، طائف، ینبوع میں وارننگ جاری کی گئی تھی۔

