ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کرنے اور اپنے وعدے پورے کرنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ مغربی ایشیا میں پرانا امریکی نظام تباہ ہوچکا ہے اور اب خطے کے ممالک کو نیا علاقائی نظام تشکیل دینا ہوگا۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران بھرپور طاقت اور دانشمندی کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر کام کرے گا۔ ضرورت پڑنے پر ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مناسب وقت پر سفارتی کوششوں کے ذریعے میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا۔


