کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ، فلیٹ سے 5 افراد پر مشتمل خاندان کی لاشیں برآمد

ایدھی.webp


کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ، فلیٹ سے 5 افراد پر مشتمل خاندان کی لاشیں برآمد

ابتدائی تفتیش کے دوران فلیٹ کی تلاشی لی گئی تو ڈاکٹر عمر کا موبائل فون نہیں ملا

کراچی کے علاقے احسن آباد میں لاکھانی ٹوئن ٹاور کے ایک فلیٹ سے ڈاکٹر ان کی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعے کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق فلیٹ اندر سے لاک تھا جس پر پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر پانچوں افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ڈاکٹر عمر ایسٹ سٹی اسپتال میں ملازمت کرتے تھے اور واقعے سے قبل ایک ہفتے کی چھٹی پر تھے۔ ڈاکٹر عمر کو گزشتہ ماہ 13 تاریخ کو کڈنی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ شدید پریشان تھے اور پولیس کے مطابق انہوں نے اسپتال سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران فلیٹ کی تلاشی لی گئی تو ڈاکٹر عمر کا موبائل فون نہیں ملا، جبکہ ان کے سرہانے سے ایک چابی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے گھر کا اوون 10 ہزار روپے میں فروخت کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ ایک پڑوسی نے اوون خریدنے کے بجائے انہیں 2 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمر کا آبائی تعلق بہاولنگر سے بتایا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر شواہد جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ