پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی
پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا
پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے افغان طالبان کی زیر نگرانی ہونے والی فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش کی گئی جس کا *بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔
افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، مؤثر اور بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے *افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔

