دمشق/ماسکو: ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے پیش نظر شام میں قائم روسی فوجی اڈوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق اڈوں کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث احتیاطی تدابیر ناگزیر ہو چکی ہیں، تاہم انہوں نے کسی فوری خطرے کی تصدیق نہیں کی۔
ادھر شامی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی سیاسی اور عسکری حمایت نے مشکل وقت میں شام کو سہارا دیا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔

