لاہور: سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت کارروائی کا حکم

IMG 20260129 WA2103


لاہور: لاہور میں سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی لاش مل گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی کی لاش آؤٹ فال روڈ پر واقع سیوریج لائن سے برآمد ہوئی۔
واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھکر سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران سے واقعے کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سلامتی میں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ