بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا

IMG 20260129 WA2104


اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا ایک غلط فہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بورڈ میں دیگر مسلم ممالک بھی شامل ہیں، اور اس کا ابراہام معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور کسی بھی بین الاقوامی معاہدے میں شمولیت قومی مفادات اور پارلیمانی مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔

متعلقہ پوسٹ