لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بنا سکی۔
دوسرا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

