بالی وڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کی اچانک موت نے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے، 75 سال کی عمر میں انتقال کرنے جانے والے اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے ایک سینئر ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ نانا پاٹیکر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اداکار کی میت کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نانا پاٹیکر کے دل کی ایک بڑی شریان میں خون کا جم کر بڑا لوتھڑا بنا، جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا اور اس سے ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایتھروسکلیروٹک اوکلوژیو کورونری آرٹری ڈیزیز کے باعث بائیں مرکزی کورونری شریان میں خون کا لوتھڑا بننے کے نتیجے میں دل کا اچانک دورہ پڑنا موت کی قدرتی وجہ ہے اور اسی طرح ناناپاٹیکر کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب خون کے لوتھڑے نے دل کی بائیں مرکزی شریان کو بند کر دیا، یہ شریان دل کے ایک بڑے حصے کو خون فراہم کرتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں شدید رکاوٹ موجود تھی۔
گووا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ڈاکٹروں کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نانا پاٹیکر کی طبیعت خراب ہونے پر ان کے نگراں نے طبی مرکز سے رابطہ کیا اور ایمبولینس طلب کی، جس کے بعد گوا میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ پر ایمبولینس روانہ کی گئی، جو ایک نجی اسپتال سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر تھا۔
ناناپاٹیکر کو اپنے دور کے نمایاں ترین فن کاروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھے، جنہوں نے ہندی اور مراٹھی سنیما میں اپنی جان دار اداکاری اور یادگار کردار ادا کیا اور گوا میں 8 اکتوبر کو 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، ان کی آخری رسومات ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں ادا کی گئیں۔
Source link

