وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دورہ کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر کا دورہ کیا

FB IMG 1756634583683


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دورہ کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔
وزیراعظم کو زلزلوں سے نمٹنے اور قدرتی آفات کی روک تھام کے لیے تیار کی گئی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور تحقیق کے شعبے میں چین کی ترقی کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے اس شعبے میں تعاون بڑھانے، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور استعداد کار میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک قدرتی آفات سے متاثر ہونے والا ملک ہے اور چین کے تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور چینی جامعات کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ پوسٹ