صدرِ پاکستان آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

IMG 20260127 WA0942 scaled


ابوظہبی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے، جہاں زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد اللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ان کا استقبال کیا۔

img 20260127 wa0941342038046553486193
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے 3


اس موقع پر پاکستان کے سفیر شفقت علی خان بھی موجود تھے۔ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی صدرِ مملکت کے ہمراہ ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
صدرِ مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ