کولمبیا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام 15 افراد ہلاک

IMG 20260129 WA2100


بوگوٹا: کولمبیا میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، حکام نے تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ 1900 تھا، جو ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے، تاہم دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ پوسٹ