اسرائیل میں کار بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعات: 5 ہلاک، جنوبی لبنان میں اسرائیلی کمانڈر بھی مارا گیا

IMG 20260628 WA1576


تل ابیب / بیروت — اسرائیل میں اتوار کو پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں مجموعی طور پر 5 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر بھی مارا گیا۔
ساحلی شہر یافا میں ایک کار بم دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا جس میں 2 اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
اسی دن فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 3 مزید اسرائیلی شہری جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ حملے مختلف مقامات پر ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کر دیا۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فی الحال روک لی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر نے ان تمام واقعات کو دہشت گردانہ حملے قرار دیتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ