ایک زمانے میں ‘دنیا کی سب سے حسین خاتون’ قرار پانے والی ریچل اسٹیونز کا انکشاف — ‘کوئی ڈیٹ پر نہیں جاتا مجھ سے!’


لندن: برطانوی پاپ گروپ ایس کلب سیون کی مشہور گلوکارہ ریچل اسٹیونز، جنہیں ایک دور میں دنیا کی سب سے حسین خاتون کا خطاب دیا گیا تھا، نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ آج کل انہیں ڈیٹنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کوئی انہیں ڈیٹ پر جانے کی دعوت نہیں دیتا۔
۴۶ سالہ ریچل نے ایک انٹرویو میں دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ شہرت اور خوبصورتی کے باوجود ذاتی زندگی میں تنہائی ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۳ء میں اپنے شوہر الیکس لینگھم سے علیحدگی کے بعد یہ صورتحال محسوس کی۔ ریچل کا کہنا تھا کہ مرد شاید ان سے مرعوب ہو جاتے ہیں یا قریب آنے سے گھبراتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریچل اسٹیونز کو ۲۰۰۴ء میں معروف میگزین ایف ایچ ایم نے دنیا کی سب سے سیکسی خاتون قرار دیا تھا۔ ان کی کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شہرت اور حسن ہمیشہ خوشگوار ذاتی زندگی کی ضمانت نہیں ہوتے۔

متعلقہ پوسٹ