احسن آباد کے علاقے سے اتوار 20 ستمبر کو فلیٹ سے میاں بیوی سمیت 5 افراد کی لاشیں ملنے کے کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔
پولیس سرجن کراچی کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کر دی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاشوں سے حاصل کیے گئے سیمپلز کیمیکل تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے، بعض رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جبکہ چند رپورٹس کا انتظار ہے۔ موت کی حتمی وجہ کا تعین کیمیکل ایگزامنر بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق کیمیکل ایگزامنر بورڈ کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں کیا گیا۔
دو روز قبل، 5 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا تھا جس وجہ موت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ لاشوں کی شناخت ڈاکٹر عمر، اہلیہ مہوش اور بیٹی زینب کے نام سے کی گئی تھی جبکہ دو بچیوں کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
واضح رہے کہ لاکھانی ٹوئن ٹاور میں فلیٹ کے اندر سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور تین بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا تھا کہ گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو ڈاکٹر عمر کو کڈنی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے اور اسی وجہ سے اسپتال سے استعفا دیا تھا۔
Source link

