اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے کی تیاریاں؟ گورننس ماڈل کی عوامی منظوری کی تقریب کل ہو گی

اسلام آباد 1 1.webp


اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے کی تیاریاں؟ گورننس ماڈل کی عوامی منظوری کی تقریب کل ہو گی

مجوزہ گورننس ماڈل کے تحت اسلام آباد کی اپنی اسمبلی اور اپنا وزیراعلیٰ ہوگا

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے سے متعلق گورننس ماڈل کی عوامی منظوری کے لیے بڑی تقریب کل منعقد ہوگی، جس سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد گورننس ماڈل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ کل ہونے والی تقریب کے لیے اعلامیہ بھی تیار ہے۔ تاجر تنظیموں کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مجوزہ گورننس ماڈل عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ گورننس ماڈل کے تحت اسلام آباد کی اپنی اسمبلی اور اپنا وزیراعلیٰ ہوگا، جبکہ امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے اختیارات وفاقی حکومت کے پاس رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ماڈل کا مقصد اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے کو نئی شکل دینا اور وفاقی دارالحکومت کے لیے الگ طرز حکمرانی متعارف کرانا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی تقریب سے خطاب میں مجوزہ گورننس ماڈل اور اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے سے متعلق تجاویز پر اظہار خیال کریں گے۔

تقریب میں تاجر برادری اور دیگر متعلقہ حلقوں کی جانب سے مجوزہ گورننس ماڈل کی عوامی منظوری کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ