کے ایم سی کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ

KMC1732703134 0



کراچی:

کے ایم سی نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی منظوری سے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظیفے میں 29 ہزار 390 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد کے ایم سی کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کا وظیفہ 1 لاکھ 4 ہزار 390 روپے ہوگیا۔

ایف سی پی ایس، ایم سی پی ایس ٹرینیز کے وظیفے میں بھی اضافہ کیا گیا، ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، ہاؤس آفیسرز کی کارکردگی دیکھ کر وظیفے میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ