ایران میں عراق کے لئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

news 1790358075 8247



news 1790358075 8247

(24 ںیوز)ایران میں عراق کے لئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی ہے, عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق نے تمام ایئرپورٹس پر ایرانی پروازوں کو سہولیات کی فراہمی روک دی ہے۔

اس سے قبل عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج سے ایران جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔

بغداد سے خبر ایجنسی کے مطابق عراق بغداد ایئر پورٹ پر ایرانی پروازیں معطل کرنے کے بعد ایرانی پروازوں کا رخ بغداد سے نجف کی جانب موڑنے پر غور کر رہا تھا۔

بغداد ایئر پورٹ پر یہ معطلی بدھ سے نافذ کی گئی تھی، یہ معطلیاں، امریکا کی جانب سے اس دھمکی کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ایئر لائنز کو خدمات فراہم کرنے والے کسی بھی ایئر پورٹ پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کے الیکشن کمیشن نے ایک اور ریاست میں مسلم ووٹوں کا صفایا کر دیا 





Source link

متعلقہ پوسٹ