پاکستان کے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن نور زمان نے ہم وطن اشعب عرفان کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین گیمز 2026 کے انفرادی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
قبل ازیں، دونوں پاکستانی کھلاڑی جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے مینز انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مشترکہ طور پر برانز میڈل کے حقدار قرار پائے تھے، تاہم تیسری اور چوتھی پوزیشن کا تعین کرنے کے لیے اتوار کو ان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
نور زمان نے پہلا اور دوسرا گیم 7-11 کے یکساں اسکور کے ساتھ اپنے نام کیے، تاہم تیسرے گیم میں اشعب عرفان نے سخت مزاحمت کی لیکن نور زمان نے 11-13 سے فتح حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان کے پوتے 22 سالہ عالمی نمبر 29 نور زمان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد عالمی نمبر 49 محمد اشعف عرفان کو چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا، مقابلے کا مقصد اگلے اولمپک سمیت اہم ایونٹس کے لیے سیڈنگ کے ساتھ عالمی درجہ بندی کا تعین کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے شہر نا گویا کنجو نوتوارینا میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان کو ملائیشیا کے 28 سالہ عالمی نمبر 18 ایان یونگ نگ نے اور اشعب عرفان کو عالمی نمبر 16 بھارت کے 28 سالہ ابھے سنگھ نے زیر کر لیا تھا۔
Source link

