مغربی کنارے کے ساتھ بھی وہی کرنا چاہیے جو غزہ کی ساتھ کیا ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ

2025 09 03t124836z 1 lynxmpel820q3 rtroptp 4 israe1790505748 0


اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غزہ کی طرح جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اسموٹریچ نے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت کو بتایا کہ تل ابیب کو مغربی کنارے کے ساتھ وہی کرنا چاہیے جو غزہ میں کیا۔

اسموٹریچ نے فلسطینی اتھارٹی کو ختم کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا جو مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر محدود کنٹرول رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں جب سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ شروع کی ہے، اسرائیلی فوج اور قابضین نے مغربی کنارے میں حملے تیز کر دیے ہیں،

فلسطینیوں کے اعداد و شمار کے مطابق 1,206 سے زیادہ فلسطینی ہلاک، 13,300 سے زیادہ زخمی اور تقریباً 26,000 کو گرفتار کیا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ