ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

news 1790515001 9317



news 1790515001 9317

(24 نیوز)ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ والی جاسوس آبدوز قبضے میں لے لی۔ ایرانی بحریہ کی انٹیلی جنس کارروائی میں یو ایس ریموس 600 وہیکل کو پکڑا۔

ایرانی ماہرین بغیر پائلٹ امریکی آبدوز کا ڈیٹا حاصل کریں گے، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بیان میں کہا کہ امریکی زیرِ آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران روکا گیا۔ کارروائی میں انٹیلی جنس صلاحیتوں اور الیکٹرانک وار فیئر کا استعمال کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا تھا اور اب یہ ایرانی ماہرین کے قبضے میں ہے، جو اس سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز ’بلاک‘ ہے اور وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل اور فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ





Source link

متعلقہ پوسٹ