برطانیہ :امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس سے متعدد مشتبہ افراد گرفتار

news 1790514609 3216



news 1790514609 3216

(24 ںیوز)برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس کے علاقے سے کئی مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے زیرِاستعمال فیئر فورڈ ایئر بیس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ میں فیئر فورڈ ایئر بیس کےعلاقے سے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ افراد کو دھماکاخیز مواد سے متعلق قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔

فیئر فورڈ ایئر بیس کی طرف جانے والے راستے بند ہیں جبکہ اطراف کا علاقہ خالی کرا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل فورس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے فیئر فورڈ ایئر بیس کی صورتِ حال کو بڑا واقعہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ





Source link

متعلقہ پوسٹ