پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

3 6.webp


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر کو رات 12 بجے تک ہوگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے، جن کا اطلاق 29 ستمبر کو رات 12 بجے تک ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ