
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں مفت سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جون میں اداکار سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے والے سی جوزف وجے نے ‘تھائی ممن گولڈ رنگ اسکیم’ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اسکیم کے تحت ریاست کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچے ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سکیم کے تحت اب تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیداہونے والے بچوں میں سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سنیتا نے شادی کیلئے کچن میں نہ جانے کی شرط رکھی تھی: انیل کپور
تامل ناڈو حکومت کے مطابق اس اسکیم کا ایک مقصد سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کی شرح میں اضافہ کرنا اور ریاست کے طبی اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
دوسری جانب اس سکیم کو تامل ناڈو میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بی جے پی کی رکن تمیلیسائی سوندار راجن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نومولود بچے کو سونے کی انگوٹھی دینے کا اقدام بظاہر خوش آئند ہوسکتا ہے۔
تاہم خاندانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بنیادی غذائی ضروریات تک قابلِ اعتماد رسائی کی زیادہ فوری ضرورت ہے۔

