ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی

FB IMG 1758284696601 1



کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 1,100 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 332,218 روپے پر آگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 305,408 روپے سے کم ہو کر 304,544 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ چاندی 29 روپے مہنگی ہو کر 4,447 روپے اور 10 گرام چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 3,812 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 3,668 ڈالر سے کم ہو کر 3,657 ڈالر پر آگیا۔

متعلقہ پوسٹ